لاہور : گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور پاکستانی قوم جرات و بہادری کا پیکر ہے۔دشمن کو حملے کے لیے ہزار بار سوچنا ہوگا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ دشمن یاد رکھے، پاکستان پر امن ملک ضرور ہے ،مگر اسے کوئی کمزور نہ سمجھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔
میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔ایک سوال پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہوگا۔