کراچی : الطاف حسین نے لندن سے کراچی میں ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے بیان دیا کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہو جاتی ہے انہیں الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئے۔
ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ جن صنعتکاروں اور تاجروں نے وزیراعظم سے شکایت کی ان کے نام معلوم کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ کو پتا ہی نہیں ان کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں اگر وہ گورنر ہوتے تو استعفیٰ دے کر آزاد ہو چکے ہوتے۔