فتح اللہ : بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان فتح اللہ میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز بنگلا دیشی ٹیم بھارت کے 462 رنز کے تعاقب میں 256 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔
بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے عمر القیس 59 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان مشفق الرحیم تسلی بخش پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے سپن باؤلر روی چندرن ایشون نے 5 وکٹیں لیں۔ فالو آن کا شکار ہونے کے بعد بنگلا دیش دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کا نقصان کئے 23 رنز ہی بنا پائی تھی کہ مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ کو ڈرا کر دیا گیا۔