بر منگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) بالسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام ڈائنامک یوتھ ایوارڈ ز کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام مقامی چرچ میں کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سماجی خدمات سرانجام دینے والے بچوں ، بچیوں اور نوجوانوں کو ڈائنامک یوتھ ایوارڈز 2015 سے نوازا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی لارڈ مئیر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ تھے۔ جبکہ میزبانی کے فرائض محمد عبد اللہ نے سرانجام دیے۔کونسلر ٹونی کینیڈی ، کونسلر محمد اخلاق ، کونسلر محمد عظیم ، سپر سٹار سنی سنگھ ، کونسلر وکٹوریہ کوئین ،کونسلر کیری جا نکسنگ، طارق جہا ں ، سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق محمد ، مارٹین ، وقار احمد ، راجہ محمد امین ایم ای بی ، لیاقت علی ، رضیہ طارق ہدایت ، باسط جاوید پولیس آفیسر مڈلینڈ ، لوگن ، ایش ،سابق کونسلر شوکت علی ، سعدیہ علی ، محمد جمیل ، ڈاکٹر اعجاز ، مخدوم چشتی ، پیٹر ہیلے ، جو ہولیوک اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
بالسل ہیتھ فورم کی طرف سے مختلف تنظیموں اور اداروں سے وابستہ تقریبا ٩ خو ش نصیبوں کو ڈائنامک یوتھ ایوارڈز 2015 سے نواز گیا ۔جن میں شامل ہیں ولنٹئیر ہولی نیس چرچ شیلے ٹیلر ، جاسمین کین ، ریانا روبنسن ، چورن بینٹ ، جمیلا سمتھ ، برائیٹ فیوچر و ٥ سٹا ر فٹبال ٹیم و دی لیجنڈ فٹبال ٹیم ، سپریم کرکٹ اکیڈمی محمد رحیم ، عون علی ، ابراہیم محمد ، ارک ٹینڈال اینڈ اسلامک ہیلپ ، حفضہ اختر ، دانیال عارف ، قاسم فاروق ، حسنین علی عابد اور ٹیرنس ڈینئیل۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ نوجوانوں کی صلا حیتوں کو نکھا رنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے۔
اس عمل سے نہ صرف ان کے اندر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا جذبہ اجاگر ہو گا بلکہ وہ ایک مہذب اور با شعور معاشرے کے پڑھے لکھے اور معزز شہری ہو نے کا حق بھی ادا کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ایسی تقریبات سے منفی سرگرمیوں کو ناصرف مات دی جا سکتی ہے بلکہ معاشرے میں امن و امان ، محبت اور بھا ئی چا رے کے اصولوں کو بھی قابل عمل بنایا جا سکتا ہے۔ با لسل ہیتھ فورم کے عہدیدار کی حیثیت سے تقریب کے اختتام پر محمد عبداللہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔