پیرس (میاں عرفان صدیق) سابق نائب صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد خطیب شاہ فیصل مسجد سجادہ نشین دربار عالیہ بگھار شریف تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی جناب علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن کی جاوید اختر بٹ اور راجہ علی اصغر کی خصوصی دعوت پر پیرس آمد ہوئی۔
انھوں نے پیرس میں دس دن کا قیام فرمایا۔پیرس کے مشہور ریلوے اسٹیشن گاردی نارڈ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئر مین راجہ علی اصغر۔ سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس جاوید اختر بٹ ۔راحیل بٹ ۔محسن بٹ ۔راشد بٹ۔محمد افضل لنگاہ اور دیگر افراد شامل تھے ۔راجہ علی اصغر اور جاوید اختر بٹ نے علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن کا جاوید اختر بٹ کے گھربگھارہاؤس پر بھی والہانہ استقبال کیا گیااور فضاء اللہ ھو کے زکر سے گونج اٹھی جس کو دیکھ کر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن صاحب نے سراہتے ہوئے کہا کے میں آپ سب کا بہت مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نےجس والہانہ انداز میں استقبال کیااوراللہ ھو کا زکر کیا آپ لوگوں میں تو انگلینڈمیں مقیم پاکستانیوں سے بھی زیادہ جذبہ ہےاستقبال کرنے والوں میں پیرس کی سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔
علامہ صاحب نےمورخہ5 جون کو ویلیئر لوبل مسجدفرانس میں جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا،مورخہ6 جون بوقت نمازعصر مسجد پیئر فیت فرانس میں خصوصی خطاب ارشاد فرمایا۔مورخہ12جون کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مسجد میں جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا۔اسی طرح ہر روز پیرس کی سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات نے علامہ صاحب کی دعوتیں کیں اور علامہ صاحب کے ایمان افروز خطاب سن کر ثواب دارین حاصل کرتے رہے۔علامہ صاحب کی پیرس آمد پر لوگوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی۔اور ہر کسی کے دل کی حسرت تھی کے علامہ صاحب ہمارے گھر تشریف آور ہوں۔ علامہ صاحب نے پیرس سے پاکستان واپس جاتے ہوئے فرمایا کہ میں پیرس والوں کا مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے جس طرح مجھے اتنا پیار دیا۔
علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن کی پاکستان واپسی پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغرنے اپنے ریسٹورنٹ راول پر ایک شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پیرس کی سیاسی و سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔