واشنگٹن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف کے منصوبوں پر بات چیت کی۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران 17 برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ نئے ملینیم کے اہداف میں تعلیم پر مزید توجہ دیں۔
سیکنڈری تعلیم سے محروم لڑکیوں کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، ملالہ کا کہنا تھا کہ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے مدد کرنی ہے تاکہ انکی تمام صلاحیتیں کھل کر سامنے آسکیں، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کو تمام بچوں کیلیے 12 سال تک بہترین اور مفت تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا۔