کراچی : لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کے بیان کے بعد حساس اداروں کا کراچی میں محمد انور کے قریبی رشتہ دار کے گھر پر چھاپے کے دوران اہم دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے۔
لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا انکشافات پر مبنی بیان سامنے آنے کے بعد پاکستان کے حساس ادارے بھی حرکت میں آگئے ہیں ۔ حساس اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں محمد انور کے قریبی رشتہ دار کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
چھاپہ گلستان جوہر بلاک سیون میں مارا گیا ہے اور چھاپے کے دوران کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ، حساس ادارے گھر میں تلاشی کے دوران اہم دستاویزات اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔