جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق سینئر رہنما وچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریکPAT یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیADWGجرمنی، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل KFI ،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹربرائے یورپ ، عالمی سربراہ ایشین پریس کلبزایسو سی ایشن APCA انٹرنیشنل،محمد شکیل چغتائی امریکہ کا دورہ مکمل کرکے واپس جرمنی پہنچ گئے۔وہ اپنی بیماروالدہ ،ہمشیرہ ،بہنوئی،بھائی،بھابی،انکے بچوں اور احباب سے ملنے تشریف لے گئے تھے۔
جہاںانہوں نے گھر والوں کے علاوہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ،اکنا شگاگو چیپٹر کے دعوہ سنٹرو مسجد میںقائم نیبر نیٹ کے سربراہ احمد انصاری واراکین،اکرام الحق،عزیر نور،سید ایم اظہر،سلیم اختر،طاہر علی،وجاہت علی خان اوردیگر سے مسجد میں ہونے والی افطارپارٹیوں میں ملاقات کی۔شکاگو کے پہلے اردو و انگریزی ہفت روزہ اخباریونٹی ٹائمز کے مدیر اعلیٰ،سماجی رہنما، حمیداللہ خان اوربرلن کے طالبعلم ساتھی جلیل خان سے فون پر تبادلہء خیال کیا۔وہ اپنی بیماری کے سبب گھر تک محدود رہے اور کئی اصحاب سے ملاقات نہ کر سکے۔
انہوں نے٢٧ جون٢٠١٥ء کو واپسی کا سفر شروع کیا اوردوسرے دن ڈسلڈورف سے ہوتے ہوئے برلن پہنچے انکو الوداع کہنے والوں میں سابقہ جاب کونسلر ایشین ہیومن سروس،سکریٹری جنرل ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن،APCA انٹرنیشنل،جمیل چغتائی،،ان کی اہلیہ عظمےٰ جمیل اور صاحبزادے اکسم چغتائی ، اے اینڈ ایس کمپیوٹر سروسز کے مالک،اکنا کے دعوہ سنٹر اور مسجد کے سربراہ احمد انصاری ، ان کی اہلیہ ثروت احمد ، فنانس سکریٹری APCA انٹرنیشنل ، بھتیجی پرنسس ملیحہ چغتائی اور بھتیجا پرنس محمد برہان مرزا چغتائی شامل تھے۔
برلن میں ان کے صاحبزادگان پرنس محمد ارسلا ن چغتائی اور پرنس محمد ارمغان خان چغتائی،اراکین منہاج یوتھ لیگ اور ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی نے ان کا استقبال کیا۔انکے مطابق انکا یہ دورہ صحت کی خرابی کے باوجود انتہائی کامیاب رہا۔