ویانا (محمداکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف کے والدمحترم حاجی الطاف حسین مرحوم کی پانچویںبرسی کے موقع پرمنہاج سنٹر ویانا میں 28 جون کی شام قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن آسٹریا کے عہدیداران ،منہاج یوتھ لیگ ،منہاج وومن لیگ اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا عہدیداران مسجدالبلال ویانا اورمسجد المدینہ کی انتظامیاں ،سیاسی ،مذہبی ،سپورٹس اور رفاہی تنظیموں کے سربراہان اور خواتین نے بھی شرکت کی۔