ممبئی : بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نئی فلم میں اپنی اہلیہ جیا بچن کے ساتھ جوڑی بنائیں گے۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن ایک بار پھر بڑی اسکرین شئیر کرنے کو تیار ہیں بگ بی بنگالی فلم “بیلا سیشی “کے ہندی ری میک میں جیا بچن کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے کہا جا رہا ہے کہ “بیلا سیشی “باغبان کی طرح فیملی فلم ہوگی “باغبان “میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے مرکزی کردار کیا تھا۔