بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کیجانب سے پاکستان تحریک انصاف سپین کے اعزاز میں گزشتہ روز پارٹی کے بارسلونا آفس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،اس دوران شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جیسی شخصیت عالم اسلام کیلئے سرمایہ افتخار ہیں ،قادری صاحب اور عمران خان نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں سیاست کی ہے،پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کا سپین میں ملکر لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق، مشترکہ کاز کیلئے جدوجہد بھی مشترکہ ہونی چاہیے۔