پیرس ( اے کے راؤ ) پاکستانی ہاکی ٹیم کی بیلجیئم میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد اب اولمپکس سے بھی پہلی بار باہر ہو گئی ہے۔ 3 جولائی کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے اس میچ میں اگر پاکستانی ٹیم کامیابی حاصل کر لیتی تو وہ آئندہ سال برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس میں جگہ بنا سکتی تھی۔ اس کی اس شکست نے پکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے شہرۂ آفاق فارورڈ شہباز احمد نے پاکستانی ہاکی کا بدترین دن قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کو بیلجیئم میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اتوار کے روز ساتویں پوزیشن کا میچ کھیلنا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک یورپ وفرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری نے کہا پاکستان کی ہاکی کو اس کے انتہائی پست ترین مقام کو پاکستان مسلم لیگ ” ن” کی بیڈ گورنس کو قرار دیا اورپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول اور سیکریٹری رانا مجاہد کو اس کا ڈائریکٹ زمہ دار کرار دیا ان کا کہنا تھا کہ قوم ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی کیونکہ یہی قومی کھیل کی بربادی کے اصل ذمہ دار ہیں۔
حاجی محمد اسلم چوھدری نے پاکستان ہاکی ‘فیڈریشن کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ کے استعمال میں بے ضبطگیوں کو بھی پوائںٹ آوٹ کیا ۔ انہوں نے کہا 18 اکیڈمیوں کے نام پر اپنے من پسند لوگوں کو نوازا گیا اور پاکستانی ٹیم بیلجیم میں مشکلات کا شکار رہی۔