counter easy hit

یو کے اسلامک مشن سولی ہل اور سمال ہیتھ برانچ کے زیر اہتمام مقامی چرچ میں انٹرفیتھ افطار ڈنر کا انعقاد

Birmingham Interfaith Iftar Dinner

Birmingham Interfaith Iftar Dinner

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یو کے اسلامک مشن سولی ہل اور سمال ہیتھ برانچ کے زیر اہتمام مقامی چرچ میں انٹرفیتھ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور حصہ لیا۔

اس موقع پر کونسلر عنصر علی خان، راجہ فہمی کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، کاشف گیلانی صدر سولی ہل برانچ ، شعیب بن ظہیر صدر لوکل برانچ ، رمیش الیگزینڈرا برٹش آرگنائزیشن پیپلز فار ایشین اوریجن ( BOPA )برمنگھم ،مفتی عبد المجید ندیم ، اکرام مرزا ، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم ، انجنئیر خالد اختر ، سرفراز موسیٰ ، محمد زمان خان، راجہ محمد فرحان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر بطور مہمان خصوصی کونسلر عنصر علی خان نے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ مسلم کمیونٹی کے حوالہ سے پیدا ہو نے والے منفی تاثر کو ہمیں اپنے مثبت کردار اور عمل سے زائل کرنے ہونگے۔ انہو ں نے کہاکہ اس ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں ہما رے آبا ئو اجداد کی شب و روز محنت و مشقت شامل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل کو چا ہیے کہ مثبت سرگرمیاں کے زریعہ سے اپنی کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدس ماہ میں اس عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے کہ ہما رے وطن عزیز کے ساتھ ساتھ دوسری کمیونٹیز بھی ہمیں رشک کی نگا ہ سے دیکھیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بحیثیت انسان ہمیں اس بات کو بھی مد نظر رکھنا ہے کہ برما سمیت ظلم و ستم کا شکا ر بنے والے انسانوں کی بقاء اور فلاح و بہبود کے لیے بھی ایک موئثر آواز بن کر ابھریں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہما ری کمیونٹی کے اندر نوجوان نسل میں بھرپور صلاحیتیں اور ہنر موجود ہے لیکن اسے عملی سطح پر بروئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔

انجئیر خالد اختر نے کہاکہ رمضان المبا رک کے مہینہ میں اللہ رب العزت کی طرف سے جو عنایات اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں ان سے مستقل استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان کا ایک مسلمان اور مومن کے لیے یہی پیغام ہے کہ جس طرح وہ اس مہینہ کے اندر صبر و شکر اور اچھا ئیوں کو اپناتا ہے تو یہی تسلسل باقی گیارہ ماہ کے اندر بھی جا ری و ساری رکھا جا ئے تو مزید بہتری حاصل ہو سکتی ہے ۔