ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان فلموں میں ہر قسم کے مناظر انتہائی دیدہ دلیری سے فلم بند کرادیتے ہیں لیکن جب انہیں “موسٹ ڈیزائریبل مین آن ارتھ ” پکارا جاتا ہے تو وہ شرم سے پانی پانی ہوجاتے ہیں۔
ممبئی میں ایک فلمی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے مداحوں اورفلم نگری سے وابستہ اداروں سے ملنے والے خطابات اورالقاب سے پکارا جانا اچھا لگتا ہے لیکن جب انہیں دنیا کے سب سے پر کشش مرد یا اس قسم کے دوسرے خطابات سے نوازا جاتا ہے تو انہیں بہت شرم آتی ہے کیونکہ ان کے 3 میں سے 2 بچے تو اب ان کے قد کے برابرآگئے ہیں۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ان کے مداح انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں بہتر سے بہتر کرنے میں مگن رہتے ہیں اورکرتے رہیں گے۔