اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کردیا ہے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا شیڈول آنے تک قانونی پیچیدگیاں دور کی جائے۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا جاری کردہ شیڈول مسترد کرتے ہوئے نیا شیڈول مانگ لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب 25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے ،نئے شیڈول سے پہلے قانونی پیچیدگیاں دور کی جائے ۔بلدیاتی انتخابات کیس کی آئندہ سماعت 3اگست کو ہوگی۔