ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القران سنٹر ویانا (آسٹریا) میں رمضان المبارک کے فیوض و برکات کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ روزانہ افطاری اور نماز تراویح کے ساتھ آخری عشرہ شروع ہوتے ہیں ملک محمد شفیع، شیخ محبوب عالم، ملک انور علی اور محمد حمیر مسجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے پہنچ گئے۔
اس موقع پر سرپرست منہاج سنٹر خواجہ محمد نسیم ، علامہ مدثر اعوان ، محمد نعیم رضا قادری، عمیر الطاف، ملک امین اعوان، ملک غلام مصطفی اور دیگر اراکین نے معتکفین کو خوش آمدید کہا۔ علامہ مدثر حسین نے ابتدائی گفتگو میں اعتکاف کے فضائل اور اسکے احکامات سے معتکفین کوآگہی دی۔
یاد رہے کہ علامہ مدثر حسین اعوان روزانہ افطاری سے قبل منہاج سنٹر میں مختصر درس قرآن بھی دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں جمعة المبارک اور لیلة القدر کے موقع پر بھی خصوصی خطابات فرمائیں گے۔ تمام اہل اسلام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت عام ہے۔