لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق اور جسٹس ارشد محمودتبسم پر مشتمل دو رکنی بنچ ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت آج کرے گا۔
گزشتہ روز جسٹس عبدالسمیع نے ایان علی کے وکیل کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کسٹم اپیلٹ بینچ کے فیصلے کے خلاف دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست ضمانت بھجوانے کی سفارش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔
ایان علی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایان علی کو اس کیس میں پھنسایا گیا ہے، مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ضمانت منظور کی جائے۔