ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جس کا اندازہ انہیں فواد کے ساتھ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کام کرکے اور گھر پران کے ساتھ بات چیت میں ہوا۔
فواد خان کم گو اورشرمیلے نظرآتے ہیں اور ان کے مداح بھی انہیں اسی قسم کے کرداروں میں پسند کرتے ہیں لیکن درحقیقت عام زندگی میں وہ بڑے زندہ دل اورپرمزاح ہیں۔
واضح رہے کہ فواد خان نے سونم کپورکے ساتھ فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں کام کیا تھا جو پاکستانی اداکارکی بالی ووڈ میں پہلی فلم بھی تھی۔