کارڈف : ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہی ہو گیا۔ چار سو بارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم چائے کے وقفے کے بعد دو سو بیالیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ مچل جانسن ستتر رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ڈیوڈ وارنر نے نصف سینچری کے ساتھ مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی طرف سے سٹیورٹ براڈ اور معین علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مارک ووڈ اور جوروٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو تیس اور دوسری اننگز میں دو سو نواسی رنز سکور کیے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں تین سوآٹھ رنز بنائے۔