counter easy hit

نیب پر تنقید کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا کمیشن بنایا جائے: شجاعت

Shujaat

Shujaat

لاہور : میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے 150 افراد کی عدالت عظمی میں پیش کی جانے والی لسٹ کے باعث نیب پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

نیب پر ہونے والی تنقید کے خاتمے کے لئے سپریم کورٹ کا کمیشن تشکیل دیا جائے اور جن لوگوں پر نیب کی جانب سے الزامات لگے ہیں وہ ازخود کمیشن کے سامنے پیش ہوں ۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نیب کی 150 افراد بارے لسٹ پر کمیشن کی تشکیل ضروری ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کی گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات سب سے اچھے ہونے چاہیں۔