لاہور (سدرہ علی) ایسے کام کا انتخاب نہیں کروں گی جس سے پاکستان کی بدنامی ہو، پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح تک روشناس کرانے کے لیے انڈسٹری میں قدم رکھا۔
ان خیالات کا اظہار نئی ابھرتی ہوئی ماڈل ماہی علی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں ذیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن اپنی پرفارمنس کی بدولت بہت عزت ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پور ی دنیا میںپاکستانی ملبوسات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری ثقافت کے رنگ دیار غیر میں بھی نظر آ رہے ہیں فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز ا رہی ہے۔ لیکن پہلے ماڈلنگ میں مخصوص شناخت بنا لوں اس کے بعد ڈراموں اور فلموں میں جائوں گی۔
ماڈلنگ کے شعبہ میں کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی جس وجہ سے نام نہاد ماڈلنگ ایجنسیاں نئی آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔