لاہور : مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کہتے ہیں کہ ابھی ایک ہی بارش ہوئی ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی سامنے آ گئی ہے۔
نالہ لئی نے جس طرح تباہی برپا کی حکومت کی گڈگورنس اس بارش میں بہہ گئی۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیلاب میں کسان ڈوب گئے اربوں کا نقصان ہوا مگر حکومت کچھ نہ کر سکی ابھی بھی صورتحال مختلف نہیں۔
حکومت سیلاب سے بچنے کے لئے کچھ کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو سوائے بحران در بحران کچھ نہیں دیا عوام ان حکمرانوں کے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔