پشاور : چین فاٹا میں متاثرین کی بحالی اورسماجی شعبے میں ترقیاتی کاموں کیلئے ایک کروڑ ڈالر فراہم کر ے گا۔
چین اورپاکستان کے درمیان معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد سلیم سیٹھی اور پاکستان میں چین کے سفیر شن ویاڈونگ نے دستخط کیے۔
اس کے تحت ایک کروڑ ڈالر زفاٹا کے عوام کی بحالی اور سماجی کاموں کی ترقی پرخرچ کیےجائیں گے۔