لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو پر امن معاشرہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے ۔ لاہور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ کا احساس دیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرِاعلیٰ کو ماضی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے حوالے بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں کورکمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل نوید زمان ، صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمرفاروق برکی ، جنرل آفیسر کمانڈنگ ٹن ڈویژن میجر جنرل سردار طارق امان ، آئی جی پنجاب پولیس ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اپیکس کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہے جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائےجانے والے اقدامات پر عملدرآمد کی صورتحال کاجائزہ لیکر اہم فیصلے گئے۔