counter easy hit

اپیکس کمیٹی پنجاب کا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے پر اتفاق

Apex Committee Meating

Apex Committee Meating

لاہور: ایپکس کمیٹی پنجاب نے کالعدم تنظمیوں کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پرمزید موثراندازمیں تیزرفتاری سے اقدامات پراتفاق رائے کیا گیا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کا دہشت گردی، انتہاپسندی وفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے بھرپورعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف حالیہ کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا اور کسی بھی کالعدم تنظیم کوزکوٰة وفطرہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیازکریک ڈاؤن کیا جائے گا تاہم ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ بھی جاری رہے گی۔

اجلاس میں شریک کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی جاری رہے گی اور ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے۔
v