ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاویدعظیمی نے امت مسلمہ بالخصوص اپنے ہم وطنوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپکی عارضی زندگی میں موقعہ غم کا ہو یا خوشی کا ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہو۔
ابھی ہم نے ماہ صیام میں روزے رکھے اور ایک خاص وقت تک اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت کھانے پینے اور دیگر اعمال سے اجتناب کیاجبکہ دن بھر میں ایسے کئی موقعے میسر آئے کہ ہمیں کھانے پینے کی تمام وسائل موجود تھے اور بظاہر ہمیں دیکھنے والا بھی کوئی نہیں تھا مگر ہمارا ایمان اور یقین کامل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہمیں ہر لمحہ ہر آن دیکھ رہی ہے اور اگر ہم اللہ تعالیٰ کی حکم عدولی کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہو جائیں گے۔
حاجی جاوید عظیمی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میںجس طرح ہم سب نے اللہ تعالیٰ کی ذات پر جس یقین اور ایمان کا عملی مظاہرہ کیا اس کا اطلاق بقیا زندگی پر بھی کیا جائے اللہ تعالی اپنے فضل و احسان اور اپنے محبوب مکرم ۖ کے صدقے سے اس پر عمل کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین۔
نگران مراقبہ ہال ہالینڈ حاجی جاوید عظیمی نے آخر میں کہاکہ اپنی عید کی خوشیوں میں اپنے قرب و جوارمیں موجود مستحقین کو بھی خوشیوں میں یاد رکھیں۔