ویانا (محمد اکرم باجوہ) مسجد ابراہیم جو ویانا کے وسط میں واقع ہے نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع منعقد ہوا مسجد ابراہیم میں عیدالفطر کی ایک ہی نماز پڑھائی گی جس میں اہل ایمان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازعید کے خطبہ کے بعد اجتمائی دعائیہ کلمات میں اُمت مسلمہ کی سلامتی اور اتحاد کیلیے اور پاکستان کے امن و امان اور سلامتی کی دعا کی گی اور پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی گی۔
عید کی خوشی کے موقع پرمسجد ابراہیم کی انتظامیا ں کی جانب سے نمازیوں کیلیے خصوصی طور پر میٹھائی کا انتظام کیا گیا تھا۔ مسجد ابراہیم کے صدر الحاج شیخ وحید احمد نے نمازیوں کو عید کی مبارک بادی اور نیک تمناوں کا اظہارکیا۔