پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا۔جنرل سیکرٹر ی شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر یورپ شمروزالہی گھمن ۔آرگنائزر تاج دین سکھیرا نے کشمیریوں کے الحاق پاکستان کے موقع پر ایک مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ کشمیر کے مسلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی بھر پور کوششیں کیں ہیں۔
کشمیر کے مسلہ کا حل ان کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے ۔الحاق پاکستان کے موقع پر پاکستانی کیمونٹی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔اور جدوجہد آزادی کشمیر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔مشترکہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران نے کہا کہ میاں نواز شریف کا دورہ فرانس بھی متوقع ہے۔
انھوں نے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کو دہشت گردی لاقانونیت اور بے روز گاری کو ختم کرنے کے جو اعلانات کئے تھے ان میں کافی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ضرب عضب میں پاک فوج جرات مندی اور بہادری سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے ۔پاکستانی کیمونٹی پاکستان کو پر امن پاکستان دیکھنا چاہتی ہے اور اس خواب کو انشاء اللہ میاں نواز شریف ہی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس (آزاد کشمیر )کے صدر راجہ محمد اشفاق اور جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری نے بھی کشمیریوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ۔اور آزادی کشمیر تک اپنی اخلاقی جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔