کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
رینجرز اہلکاروں نے قمر منصور سمیت 2 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر لکھنے کا الزام ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔
اس لئے عدالت ملزمان کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کرے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ قمر منصور کو رینجرز نے 17 جولائی کو نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا تاہم عید الفطر کی چھٹیوں کےباعث رینجرز نے ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کیا تھا۔