ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیراہتمام 20 واںپی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ 16 اگست کے انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلیے 20 واںپی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کی رہائش گاہ پر 22 اگست شام چھ بجے میٹنگ منعقد ہوئی۔
جس میں پی سی سی کے صدر ندیم خان ،سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم ،بانی کلب حاجی فاروق چوہدری ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،کوچ علی زوالفقار،کپتان معسم علی،حاجی ملک خلیل اعوان ،حاجی قاسم علی ،محمد ارشد باجوہ، نے شرکت کی۔
میٹنگ میں 20 واںپی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ اور کلب کے جنرل سیکرٹر ی خواجہ منظور احمد نے کرکٹ میلہ کے اب تک کے کیے گے انتظامات خصوصاََ آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس کے دورہ ویانا کو حتمی شکل اور کرکٹ میلہ انتظامات کے متعلق حاضرین میٹنگ کو بریفنگ دی ۔جس پر حاضرین میٹنگ کلب کے عہدیداران نے کرکٹ میلہ کیلیے اب تک کیے گے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
میٹنگ کے دوران 20 واںپی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے پریذیڈنٹ ظہیر عباس پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد اور شعیب ملک سے ندیم خان ،فاروق چوہدری ،محمد ارشدباجوہ، خواجہ منظور احمد نے ٹیلی فون پر سری لنکا میں بات کی اور احمد شہزاد کو چوتھے ون ڈئے میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ ملنے پر مبارک باد دی۔
شعیب ملک کو بھی پاکستان ٹیم میں شاندار کھیل پر ٹیم میں واپسی پر مبارک باد دی اور ظہیر عباس سے اُن کے دورہ ویانا کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈئے میچ میں جیت پر پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔