لاہور : مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مانتے ہیں لیکن معافی نہیں مانگیں گے۔
انتخابی اصلاحات پر توجہ نہیں دی جا رہی اگلے الیکشن کے بعد مسلم لیگ نواز کہیں نظر نہیں آئے گی۔
اس موقع پر کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ بھی دیئے گئے۔