اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر بات چیت کی جائے گی اور مختلف جماعتوں سے رائے لی جائے گی۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کی تحاریک پر بھی بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم کی جانب سے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔