اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت آئین کی مرہون منت ہے اسمبلی جو فیصلہ کرے گی ہماری سر آنکھوں پر ہوگا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا کہ حکومت سے جو معاہدہ ہوا اس میں لکھا گیا تھا کہ اگرمجموعی طور پرانتخابات میں منظم دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو تحریک انصاف اسمبلی میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
اس عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی فری لیگل ایڈ سروس کا آغاز کر رہی ہے جس سے غریب اور مستحق لوگوں کو انکا حق دلوانے کے لئے تحریک انصاف کے وکلا مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچی آبادی کے مکینوں کے حق میں بھی تحریک انصاف کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔