سیالکوٹ : بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی۔
بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی اور مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے۔
وقفے وفقے سے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری ہے تاہم پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے 35 سے زائد بار کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس میں متعدد پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔