لاہور : حامد خان کی زیر صدارت اجلاس میں کارکنوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ اس موقع پر حامد خان بھی کھل کر بولے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی آمریت کو مضبوط بنانے والے اب تحریک انصاف میں آ چکے ہیں ان کی موجودگی پارٹی کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہو گی۔
حامد خان نے کہا کہ پرویز خٹک نے جن امیدواروں کو ٹکٹ دیا ان کو ووٹ ہی نہیں پڑے۔ روایتی سیاست اور پی ٹی آئی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ قبضہ مافیا مخلص رہنماؤں پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ شوگر مافیا کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ارد گرد چلے کارتوس دیکھ کر عوام بھی مایوس ہیں۔ ایک سازش کے تحت ہمیں اندر سے کھوکھلا کیا گیا۔
حامد خان نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ کو پارٹی کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا کہتے ہیں کہ اگر پارٹی میں موجود سینئر قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑا۔