ہیمبرگ : جرمنی میں ہونے والے ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 10 رافیل نڈال اور، اطالوی کھلاڑی ان ایکشن ہوئے۔
ورلڈ کلاس ہسپانوی پلیئر رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ رافیل نڈال نے سات پانچ اور سات پانچ سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس فتح کے بعد رافیل نڈال سال کا تیسرا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہی نہیں بلکہ سپینش پلیئر کی کیرئیر ٹائٹلز کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔