کراچی : الطاف حسین نے عوام سے پارٹی قیادت سے دستبرداری کے حوالے سے رائے متحدہ قومی موومنٹ کی ویب سائٹ پر طلب کی ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ عوام فوری طور پر انہیں اپنی پُرخلوص رائے سے آگاہ کریں۔ الطاف حسین نے عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہیں پارٹی اور قوم کو بچانے کی خاطر تحریک سے دستبرداری کر لینی چاہیے؟۔
خیال رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اس سے قبل بھی متعدد بار پارٹی سے قیادت کی دستبرداری کا اعلان کر چکے ہیں۔