قصور : قصور کے نواحی دیہات حسین خان والا میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر ورثاء سڑکوں پر نکل آئے اور دیپالپور روڈ بلاک کر دی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
پولیس کے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے ڈی ایس پی صدر سمیت پندرہ اہلکار زخمی ہو گئے۔
لاہور سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔