لاہور : فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں وہ صرف اپنی والدہ کی بدولت ہوں، انھوں نے میری ہر لمحہ پر حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کی تمام کامیابی اپنی والدہ سیدہ شفقت زہرہ کے نام کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں میری والدہ کی طبعیت بہت ناساز تھی اور اسی لیے میں نے انھیں سیر کے لیے فرانس بلوایا ہے، جہاں میری چھوٹی بہنیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اس دورے کا مقصد صرف اور صرف میری والدہ کو آرام اور خوشیاں دینا ہے۔