ہری پور : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اہل خانہ سمیت پارلیمنٹ میں جانے کے لئے ووٹ مانگنے نکلے ہیں تاہم ہری پور کے عوام 16 اگست کو ان سے انتقام لیں گے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 کے ضمنی انتخاب کے لئے ہری پور کے علاقے سری کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جس پارلیمنٹ کو گرانا چاہتے تھے آج اسی پارلیمنٹ میں جانے کے لئے اہل خانہ کے ساتھ نکلے ہیں لیکن ہری پور کے عوام 16 اگست کو ان کا احتساب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 14 اگست کو عمران خان پارلیمنٹ پر حملہ کرنے نکلے تھے اور وہ وہ پارلیمنٹ کو آگ لگانا چاہتے تھے جب کہ انہوں نے یوم سیاہ بھی منایا لیکن یہ 14 اگست کا دن ہمارے لئے مقدم ہے اور اس سال ملک کا ایک ایک بچہ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائے گا۔