اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اچھے اور برے طالبان میں تمیز نہیں کرتا، سب کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
مشیر خارجہ کا یہ بیان امریکی حکام کی جانب سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پر سامنے آیا۔
ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اچھے برے طالبان کے درمیان فرق روا نہیں رکھتا۔