پیرس (زاہد مصطفی اعوان) مسلم لیگ نون اسپین کے زیر اہتمام 14 اگست کو پلاسا خیمہ میں شام 4 سے 8 بجے تک جشن آزادی کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے .ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے سر پرست چوہدری محمد افضال نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اسپین بارسلونا کے معروف پلاسا خیمہ میں جشن آزادی منا رہی ہے۔
جس میں پاکستان کے متعلق اہم معلوماتی لٹریچر مقامی باشندوں میں تقسیم کیا جا ئے اور آزادی کی خوشی میں لٹریچر کے ساتھ پھولو ںکا تحفہ دیا جائے گا۔چوہدری افضال احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے پیارے وطن کا ایک روشن چہرہ ان لوگو ںکے سامنے پیش کر سکیں۔
انہو ں نے کہا کہ یہ آزادی کا پروگرام بغیر کسی اسٹیج کے ہو گا اور وہا ں پر تقاریر کی بجائے پاکستان کی پہچان کےلئے معلوماتی لٹریچر رکھا جائے گا۔انہو ں نے تمام پاکستانیوں کو دعوت دی ہے کہ آئو ہمارے ساتھ پاکستان کی آزادی کا دن منائو۔