بارسلونا (محمد بلال بھٹی) معروف سماجی اور ادبی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجر نے گزشتہ روز سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی جانب سے کاتالان پارلیمنٹ کے امیدوار پاکستانی نژاد حافظ عبدالرزاق صادق سے ملاقات کی اور انتخابی امور پر بات چیت کی۔
اس موقع پر چوہدری شاہد لطیف گجر نے کہا کہ حافظ عبدالرزاق صادق پاکستانی کمیونٹی کا فخر ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ حافظ عبدالرزاق صادق کاتالان پارلیمنٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کر یں ، انہو ں نے کہا کہ وہ تمام پاکستانی جن کے پاس ہسپانوی نیشنلٹی ہے۔
انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ہم وطن کو27 سمتبر کو ہو نے والے انتخابات میں ووٹ دیں ۔ اس موقع پر حافظ عبدالرزاق صادق نے کہا کہ میری جیت پاکستانی کمیونٹی کی جیت ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اگر پاکستانی کمیونٹی نے ساتھ دیا تو ان شائ اللہ کاتالان پارلیمنٹ میں پاکستانیو ں کی نمائندگی کے لئے ان کا بھائی موجود ہو گا۔