counter easy hit

بالی ووڈ اداکارہ آسین نے فلم نگری چھوڑ کر شادی کا فیصلہ کرلیا

Asin

Asin

ممبئی : گجنی اور ریڈی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ آسین عنقریب شادی کررہی ہیں اور اس کے لئے وہ فلم انڈسٹری چھوڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ آسین نے بھارت میں الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی مقامی کمپنی کے مالک راہول شرما سے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس کے لئے وہ اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس سلسلے میں آسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ذات سے جڑے لوگوں کو بھی وقت دینا چاہتی ہیں اسی لئے فلم پروڈیوسرز کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے تحت اپنے حصے کا کام جلد از جلد مکمل کرارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آسین نے گجنی ، ریڈی، ویلکم 2 اور بول بچن جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ان کی آئندہ فلم’’آل از ویل‘‘ رواں ماہ ریلیز ہورہی ہے جس میں ان کے مدمقابل ابھیشیک بچن ہیں۔