اٹلی : پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کے پاکستان تحریک انصاف اٹلی جشن آزادی پروگرام کا انقعاد کر رہی ہے جب کے اٹلی میں پاکستان تحریک انصاف کے نام پر ایک کانفرنس منقد کی جا رہی ہے۔
جس میں گذشتہ روز کے مقامی ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کے کانفرنس میں امریکہ میں مقیم ٹیک فورس کے سابق سربراہ محبوب اسلم بھی شرکت کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی معلومات کے مطابق کانفرنس کا مقصد دار اصل ٹیک فورس کو کسی نئے نام سے بحال کرنا ہے اور کانفرنس کے تانے بانے بھی فرانس سے ہوتے ہوے گذشتہ سال لاھور میں ہونے والے ورکر کنونشن سے ملتے ہیں۔
جس میں محبوب اسلم اور کانفرنس کے میزبانوں نے پارٹی کے چیرمین اور ہمارے قائد عمران خان پر کرپشن کے الزامات لگا کے میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش کی تھی یوروپ میں اب دوبارہ پارٹی قیادت سوشل میڈیا پر بدنام کیا جا رہا ہے مختلف پارٹی لیڈران کی فیس بک پر محترم شوکت یوسف ذی صاحب پر الزامات کی بارش کی جا رہی ہے۔
جس سے یوروپ میں پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے پاکستان تحریک انصاف اٹلی پارٹی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کے وہ اس کونفرنس کا نوٹس لے اور یوروپ میں پارٹی قیادت کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کروائی کرے .اور یوروپ میں فیک فیس بک اور سوشل میڈیا اکونٹ بنا کر پارٹی قیادت کو بدنام کر کے پارٹی کو نقصان پونچا کر کانفرنس کامیاب بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو کانفرنس سے روکنے کے لئے احکمات جاری کے جائیں۔