کراچی : ورلڈ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن میں آج آخری روز پاکستانی کیوئسٹ ٹیم ایونٹ میں اِن ایکشن ہوئے۔
ٹیم ایونٹ فائنل میں ملائشیا سے میچ پڑا جو چار چار کی برابری کے باعث سنسنی خیز ہو گیا۔
قومی ٹیم میں اسجد اقبال اور شاہد آفتاب نے نمائندگی کی جنہوں خوب اپنا زور بازو دکھایا لیکن افسوس کہ ٹائٹل جیتنے کا آخری موقعہ بھی گنوا بیٹھے۔ میزبان کیوئسٹ ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست ہو گئی۔