لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ کی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے
مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’’شجاع خانزادہ تیری عظمت کو سلام، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے‘‘۔
اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ انسداد دہشت گردی میں مصروف رہنماؤں اور عہدیداروں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔