اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور کراچی آپریشن سمیت دیگر اہم امور کےبارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔