پٹنہ : واٹس ایپ آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کے لیے دنیا بھر میں مقبول ‘بزم غزل’ کے زیر اہتمام ایک آن لائن طرحی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ مشاعرہ 5 ستمبر 2015 کو رات دس بجے سے شروع ہوگا جس میں ہندوستان کے علاوہ مختلف ممالک کے شعرا و شاعرات کی شرکت کی ہوگی۔ اس مشاعرہ کے لیے بسمل عظیم آبادی کی مشہور غزل کا مصرعہ ”سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے” منتخب کیا گیا ہے (قافیہ دل، منزل، ساحل وغیرہ، ردیف:میں ہے) ۔
شعرا و شاعرات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنا کلام، ایک عدد تصویر اور مختصر تعارف کے ساتھ منتظمین بزم غزل احمد اشفاق (دوحہ ، قطر)، ایم آر چشتی(مظفر پور)، ڈاکٹر منصور خوشتر (دربھنگہ) یا کامران غنی صبا (پٹنہ) کو بھیج سکتے ہیں۔ شعرائے کرام جن کے پاس واٹس ایپ سہولت نہیں ہے وہ بھی اپنی غزل ، تصویر اور تعارف بھیج کر مشاعرہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشاعرہ میں پیش کی گئی غزلوں کا انتخاب کتابی صورت میں بھی شائع کیا جائے گا۔
”بزم غزل” کی جانب سے اس سے پہلے تین غیر طرحی آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقادکیا جا چکا ہے۔ ان مشاعروں کی دنیا بھر میں پذیرائی ہو رہی ہے۔ دانشوران علم و ادب نے مشاعرہ کی اس نئی روایت کا خیر مقدم کیا ہے۔