پیرس : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ورکرز کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، دہشت گرد گروپ طاقت کے حصول اور مالی مفادات کی خاطر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔
انہوں نے داعش ،القائدہ اور تحریک طالبان کی کاروایوں کو کنڈمڈ کرتے ہوئے اسے کرمنل ایکٹ قرار دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فروغ امن اور انسداد دہشتگردی کے نصاب پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ 25 کتابوں پر مشتمل یہ نصاب دہشتگردی اور انتہا پسندوں کی جہاد کے حوالے سے خودساختہ اور گمراہ کن تعریف کو رد کر دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالم اسلام ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، دہشت گرد گروپوں کی کاروائی جہاد نہیں فسادہے اسلام ایک پر امن مذہب ہے، جس میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی حرام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو انتہا پسندی اور فکری تنگ نظری کے اندھیروں سے نکالنا میری جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کو چاہے کہ وہ اس امن کے پرموٹ کریں۔ بعد ازاں ڈاکٹر طاہر القادری نے فرنچ انتظامیہ ، میڈیا اور کارکنوں سے مصافہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔